عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے یوروپ معاملات کے علاقائی ڈائرکٹر ہنس کلوج نے جمعرات کو یوروپ میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب آرہے ہفتہ وار وبا کے معاملات مارچ میں چوٹی پر رہنے کے دوران رپورٹ کئے گئے معاملات سے زیادہ ہوگئے ہیں جنہیں 'ویک اپ کال' کے طورپر لینا چاہیے۔
کلوج نے ایک بریفنگ میں کہا کہ ہمارے سامنے نہایت سنگین صورتحال ہے۔ ہفتہ وار معاملات اب ان لوگوں سے زیادہ ہوگئے ہیں جب مارچ میں وبا پہلی بار یوروپ میں اپنی بلندی پرپہنچ گئی تھی۔