امریکی وزارت دفاع کی پریس مہم کے ڈائریکٹر بروک ڈی والٹ نے ایک بیان جاری کرکے امریکی فوجی کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ڈی والٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کی رات تقریباً نو بجے ترک فوجی اڈوں سے کوبانی پر حملےکیے گئے اور وہاں امریکی فوجی بھی موجود تھے۔ حملے کی وجہ سے یہ دھماکہ امریکی فوج کے سکیورٹی کے علاقے سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ہوا۔
اطلاعات کے مطابق ترکی کوبانی میں امریکی فوج کی موجودگی سے واقف ہے۔ اس حملے میں کسی امریکی فوجی کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور بتایا جاتا ہے کہ سب محفوظ ہیں۔
اس سے قبل بدھ کے روز ترکی نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کی فوج اور دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ’آپریشن پیس اسپرنگ ‘کے نام سے اپنی فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
مزید پڑھیں : فوجی مہم کو روکنے سے ترکی کا انکار
ترکی کا کہنا ہے کہ وہ یہ حملہ اپنی سرحد کے قریب محفوظ علاقہ (سیف زون) بنانے کے لیے کر رہا ہے۔