امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اتوار کو کہا’’وزیر خارجہ انٹونی جے بلکن نے آج جی 7 ممالک کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور انگلینڈ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی‘‘۔Russia Ukraine War
تمام مندوبین نے یوکرین کے وزیر خارجہ کے ساتھ روس کی پہلے سے منظم، بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت پرعالمی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔ بلنکن اور جی 7 نے یوکرین کے وزیر خارجہ کو روسی حملے پر ان کے مشترکہ ردعمل پر زور دیا۔Russia Ukraine Tension
دریں اثنا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لین اور پولینڈ کے صدر آنزے دودا کے ساتھ کیوکی سکیورٹی صلاحیتوں اور دیگر سکیورٹی امور پر الگ الگ بات چیت کی۔