عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سنگین طور سے پریشان روس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس کے انفیکشن کے 8779 نئے معاملے سامنے آنے سے انفیکشن سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 502436 ہوگئی ہے۔
پوری دنیا میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر واقع روس میں ایک دن میں کووڈ۔19 سے 174 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6532 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8367 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ ملک میں اب تک 261150 لوگ کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح پچاس فیصد سے زیادہ ہے۔
کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں 1436 معاملے راجدھانی ماسکو میں ہی سامنے آئے ہیں۔ ماسکو میں اب تک 201221 لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ روس میں اب تک 1.38کروڑ نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ 321923 لوگوں کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔