کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے جمعہ کے روز کہا کہ نئے کیسز میں سے 1،941 ، یعنی 28.5 فیصد فعال ہیں ، جن میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔ ان تمام نئے کیسوں میں سے 813 مریض ماسکو سے ، 390 ماسکو کے علاقے سے اور 295 کھانٹی مانسی خود مختار خطے سے ہیں۔ گذشتہ روز ان علاقوں سے بالترتیب 885 ، 467 اور 319 نئے کیسزسامنے آئے تھے۔
روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 620000 سے متجاوز - روس میں کورونا متاثرین
روس میں گذشتہ 24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے 6800 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 620794 ہوگئی۔
روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 620000 سے متجاوز
ملک میں ، کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 176 مریضوں کی موت ہوگئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 8،741 تک پہنچ گئی ہے ۔8988 کوویڈ 19 مریض اس وائرس سے شفایاب ہوئےجس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 384،152 ہوگئی ہے۔
روسی پبلک ہیلتھ مانیٹرنگ سنٹر روسپوٹریبنازور کے مطابق ، ملک میں کورونا کا قہر پھیلنے سے اب تک ایک کروڑ 84 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانچ کی جاچکی ہے اور 303،000 مشتبہ افرادطبی نگرانی میں ہیں۔