اردو

urdu

ETV Bharat / international

ہیری پوٹر اسٹوڈیو کو دوبارہ عوام کے لئے کھول دیا گیا - کورونا وائرس کے باعث پانچ ماہ بند

ہیری پوٹر کا جادوئی گھر، وارنر بروس اسٹوڈیو لندن مہمانوں کا انتظار کر رہا ہے۔

Harry Potter studio
Harry Potter studio

By

Published : May 18, 2021, 7:20 PM IST

کورونا وائرس کے باعث پانچ ماہ بند رکھنے کے بعد پیر کے روز برطانیہ کے لیویزڈن میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیری پوٹر اسٹوڈیو عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

ہیری پوٹر اسٹوڈیو کو دوبارہ عوام کے لئے کھول دیا گیا

اس دورے میں "ہیری پوٹر" فلموں کو بنانے کے دوران استعمال ہونے والے بےشمار سیٹ، ملبوسات اور پروپس دکھائے گئے ہیں، جن میں ہاگوارٹس کے عظیم ہال، پلیٹ فارم، گلیاں اور گریفائنڈر کامن روم جیسے سیٹ شامل ہیں۔

سیاحوں کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس کے تحت کم لوگوں کو داخلہ دیا جا رہا ہے اور سیٹ کو باقاعدگی سے سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔

یہاں ویزٹ کرنے یہاں تک کہ کیفے یا ریسٹورنٹ میں بیٹھنے کے لئے چہرے پر ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 16 یا اس سے زائد کی عمر کے تمام ویزیٹر کو لازمی طور پر این ایچ ایس جانچ کا ثبوت ٹریس وینو چیک پر دکھانا ہوگا یا وارنر بروس اسٹوڈیو ٹور لندن کے ساتھ اپنی تفصیلات پہلے سے رجسٹر کروانی ہوں گی۔

پوری تفصیلات کے لئے وارنر بروس اسٹوڈیو کی ویب سائٹ دیکھی جا سکتی ہے اور ٹکٹ بک کرائی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details