اردو

urdu

ETV Bharat / international

یونانی وزیراعظم نے انتخابات کے امکانات کو کیا خارج - مسٹر میتسوتکیس کی نئی جمہوری پارٹی جولائی سنہ 2019 میں برسر اقتدار میں آئی تھی

یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتکیس نے انتخابات کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ حکومت اپنی چار سالہ مدت پوری کرے گی۔

the greek prime minister kyriakos mitsotakis has ruled out holding elections
یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتکیس

By

Published : Jan 13, 2021, 4:40 PM IST

یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتکیس نے کہا ہے کہ سنہ 2021 میں انتخابات نہیں ہوں گے اور حکومت اپنی چار سالہ مدت تک کام کرے گی۔

یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتکیس

مسٹر میتسوتکیس نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اس سے پہلے کئی انٹرویوز میں جو کچھ کہا ہے اسے آپ دہرا سکتے ہو۔ حکومت اپنی چار سالہ مدت پوری کرے، یہ میرا عہد ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

وزیر اعظم نے جنوری کے شروع میں کابینہ میں ردوبدل کا آغاز کیا تھا، جسے سنہ 2021 میں انتخابات کی تیاری کے اشارے کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

مسٹر میتسوتکیس کی نئی جمہوری پارٹی جولائی سنہ 2019 میں برسر اقتدار میں آئی تھی۔ ملک کے آئین میں ہر چار برس بعد انتخابات ہوتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details