امریکہ نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کی پوری طرح سے ٹیکہ کاری ہونا ضروری ہے یا نہیں، اس بابت ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے جمعرات کو بہ ضابطہ پریس کانفرنس میں کہا، ’یقینی طور پر اس پر سنجیدہ غور وخوض کیا جارہا ہے، لیکن ابھی یہ پالیسی عمل کے جائزے میں ہے، میں خود اس پر کوئی فیصلہ نہیں کروں گی‘۔
وائٹ ہاؤس کے کورونا وائرس رسپونس کوآرڈینیٹر جیف جینٹس نے بھی جمعرات کو کہا کہ عالمی سفر پھر سے شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دیگر آپشن پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔