اردو

urdu

ETV Bharat / international

سربیا اور مونٹے نیگرو یوروپی یونین کی فہرست سے باہر - erbia and Montenegro from its list of countries

یوروپی یونین نے سربیا اور مونٹی نیگرو میں کورونا وائرس متاثرین میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے اپنے ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا ہے

یوروپی یونین نے سربیا اور مونٹی نیگرو کو اپنے ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا ہے
یوروپی یونین نے سربیا اور مونٹی نیگرو کو اپنے ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا ہے

By

Published : Jul 17, 2020, 1:50 PM IST

یوروپی یونین (ای یو) نے منگل کے روز اپنی سرحدیں کھولنے سے متعلق فہرست کی ایک بار پھر سے تجدید کی لیکن سربیا اور مونٹے نیگرو میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے انھیں فہرست سے باہر کردیا گیا ہے ۔

پرانی فہرست میں شامل 13غیر ای یو ملکوں کو نئی فہرست میں ایک بار پھر سے جگہ ملی ہے ۔

سربیا اور مونٹے نیگرو میں گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔



سربیا نے صورتحال کو سازگار دیکھتے ہوئے 6مئی کو طبی ایمرجنسی ہٹالی تھی لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے وہاں ایک بار پھر سے کورونا کے معاملوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔


واضح رہے کہ ای یو نے 30جون کو آسٹریلیا، الجیریا ، اروگوئے ، تیونس ، جنوبی کوریا ،سربیا ، روانڈا ،نیوزی لینڈ ، مراکش ، مونٹے نیگرو ، جاپان ، جارجیا ، کناڈا اور تھائی لینڈ کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دی تھی ۔چین نے اس شرط کے ساتھ اس میں جگہ بنائی تھی کہ وہ بھی ای یو کے لوگوں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤکرے ۔



ای یو کمیٹی نے ایک بیان میں کہاکہ اس فہرست کو ہر دوہفتے میں اپ ڈیٹ کیاجائیگا ۔جوممالک اپنے یہاں کورونا وائرس پر قابو پانے میں جس حدتک کامیاب ہونگے اسی کے مطابق فہرست میں تبدیلی کی جائیگی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details