اردو

urdu

By

Published : Jan 12, 2020, 2:50 PM IST

ETV Bharat / international

ترکی: کشتی ڈوبنے سے کئی افراد ہلاک

ترکی میں پناہ گزینوں کو لے جا رہی کشتی میں گیارہ لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں آٹھ بچے شامل ہیں۔ ترکی میں صوبہ ازمیر کے سسمے شہر کے نزدیک بحیرہ ایجیئن میں یہ حادثہ پیش آیا۔

The boat sank, killing several people
ترکی: کشتی ڈوبنے سے کئی افراد ہلاک

ترکی میں پناہ گزینوں کو لے جا رہی کشتی ہفتہ کو سمندر میں غرقاب ہو گئی۔

اس کی وجہ سے کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی اور آٹھ کو بچا لیا گیا۔

ترکی: کشتی ڈوبنے سے کئی افراد ہلاک

'اناڈولو نیوز ایجنسی' کی رپورٹ کے مطابق 11 مہلوکین میں آٹھ بچے شامل ہیں ۔ترکی میں صوبہ ازمیر کے سسمے شہر کے نزدیک بحیرہ ایجیئن میں یہ حادثہ پیش آیا۔

جنگ و جدل اور ظلم و ستم سے بچ کر یورپ جانے کے دوران پناہ گزینوں کے لئے ترکی ایک اہم ٹھہرنے کا مقام ہے۔ ترکی اب تک 36 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ بھی دے چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پٹنہ: قدرتی آفات سے بچنے کا تربیتی پروگرام

سنہ 2016 میں یورپی یونین اور ترکی کے ایک معاہدے کے ختم ہونے کے بعد حالیہ مہینوں میں ترکی کے ذریعے پناہ گزینوں کی یورپ جانے والے لوگوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق ترکی نے مالی امداد کے بدلے پناہ گزینوں کو یورپ پہنچنے سے روكنے کے متعلق وعدہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details