اردو

urdu

ETV Bharat / international

کروشیا بس حادثے میں 10 افراد ہلاک - news of Croatia

بس میں 60 سے زیادہ افراد سوار تھے۔

10 dead and 44 injured in bus crash in Croatia after driver lost control
10 dead and 44 injured in bus crash in Croatia after driver lost control

By

Published : Jul 26, 2021, 1:33 PM IST

مشرقی کروشیا میں اتوار کی صبح پیش آنے والے ایک بس حادثے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔

قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ کروشیا کے مشرقی شہر سلاونسکی بروڈ کے نزدیک اے 3 شاہراہ پر پیش آیا۔ یہ بس کوسوو کی رجسٹرڈ تھی اور وہ جرمن شہر فرینکفرٹ سے کوسوو کے پرسٹینا جارہی تھی۔

بس میں 60 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثہ کی شکار بس کی کھڑکی کے کانچ ٹوٹے ہوئے ہیں۔ امدادی کارکن بس کے آس پاس موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وسطی کروشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک ہلاک، متعدد زخمی

مقامی ٹریفک پولیس کے سربراہ فرینزوگولک نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی صبح 6.20 بجے کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details