اردو

urdu

ETV Bharat / international

نوعمرپائلٹ اسپتالوں میں طبی سامان فراہم کرتا ہے - لندن اسکول کے 16 سالہ کم نے اپنے ہفتہ وار پرواز کے مشق

میری لینڈ کے شہر بیتیسڈا کے لندن اسکول کے 16 سالہ کیم نے اپنے ہفتہ وار پرواز کے مشق کو امدادی مشینوں میں تبدیل کردیا ہے، جہاں وہ چھوٹے اسپتالوں میں دستانے، ماسک، گاؤن اور دیگر سامان مہیا کررہے ہیں۔

Teen pilot flies
Teen pilot flies

By

Published : Apr 9, 2020, 10:13 PM IST

ٹی جے کیم کے پاس ابھی تک ڈرائیونگ لاسنس نہیں ہے لیکن وہ دیہی اسپتالوں میں طبی سامان پہنچانے کے لئے پورے ورجینا میں اڑان بھر رہے ہیں۔

نوعمرپائلٹ اسپتالوں میں پہنچاتا ہے طبی سامان

میری لینڈ کے شہر بیتیسڈا کے لندن اسکول کے 16 سالہ کم نے اپنے ہفتہ وار پرواز کے مشق کو امدادی مشنوں میں تبدیل کردیا ہے، جہاں وہ چھوٹے اسپتالوں میں دستانے، ماسک، گاؤن اور دیگر سامان مہیا کررہے ہیں۔

پورے ملک میں ہائی اسکول کے دیگر طلبا کی طرح کیم بھی پریشان تھے کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے اسکول اور اس طرح کی بہت سی دیگر سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

ٹی جے کے معاملے میں شٹ ڈاؤن نے اس کے لاکروس سیزن کو شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کر دیا تھا لیکن اس دوران انہوں نے اپنے کنبے کے ساتھ سرگرم عمل رہنے اور معاشرے کی خدمت کے بارے میں سوچا جبکہ اس کے پاس وقت بھی تھا اور اس نے طبی سامان پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا۔

ہفتے کی پرواز میں کیم نے چار ہزار دستانے، دو ہزار جوتے، 25 غیر جراحی ماسک اور 20 جوڑے حفاظتی چشمے اور 10 بوتل سینیٹائزر ووڈسٹاک کے قریب ایک اسپتال تک پہنچایا۔

ورجینیا کے مکلین باشندہ ٹی جے کا کہنا ہے کہ اب تک آپریشن کا سب سے مشکل حصہ اس سامان کو جمع کرنا ہے اور ہم اسے زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details