سڈنی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم مائیکل ٹیٹلے اور ان کے ساتھیوں نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں ہماری زمین پر ارضیاتی عدسے سے نظر دوڑائیں تو یہ ابلے ہوئے انڈے کی مانند جگہ جگہ سے چٹخی نظر آتی ہے کیونکہ یہاں فالٹ لائنیں ہیں جو خشکی کے بڑے بڑے ٹکروں پر مشتمل ہیں۔ انہیں عرف عام میں ٹیکٹونک پلیٹیں کہا جاتا ہے۔ اب ٹیکٹونک پلیٹوں کے مکمل ارتقا کو صرف ایک ویڈیو میں سمودیا گیا ہے جسے دیکھنے میں صرف 40 سیکنڈ لگتے ہیں۔
جگسہ پزل کی مانند ٹیکٹونک ارضیاتی پلیٹیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور ان میں ناخن بڑھنے کے رفتار کے تحت اوسط حرکت ہوتی رہتی ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نے تمام ٹیکٹونک معلومات کو ایک ہی ویڈیو میں سمودیا ہے جس میں ہر طرح کے حقائق درست ہیں۔ یوں زمین کا ایک ارب سالہ سفر صرف 40 سیکنڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔