پیرس میں ایک ٹیچر کی جانب سے اظہار خیال کی آزادی کے نام پر پیغمبر اسلامﷺ کے گستاخانہ خاکے دکھانے پر برہم مسلم نوجوان نے چھری سے حملہ کرکے گستاخ کو موت کے گھات اتار دیا، جس کے بعد فرانس پولیس نے اس مسلم شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق پیرس کے کونفلان سینٹ انوریئن میں یہ واقعہ پیش آیا جبکہ گستاخ ٹیچر کئی روز سے اسکولی بچوں کے سامنے پیغمبرِ اسلام کے گستاخانہ خاکوں بحث کر رہا تھا جس پر متعدد والدین نے شکایت کرتے ہوئے غصہ کا اظہار کیا تھا۔