اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسپین کے وزیراعظم کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سینچیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کے کرونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

By

Published : Mar 15, 2020, 1:39 PM IST

اسپین کے وزیراعظم کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر
اسپین کے وزیراعظم کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر

اسپین کے وزیراعظم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپین کی خاتون اول بیگونا گومیز کو حال ہی میں میڈیکل جانچ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

حالانکہ وزیراعظم پیڈرو اور ان کی اہلیہ گومیز کی طبیعت ٹھیک بتائی جارہی ہے اور گومیز کو ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپین میں جمعہ کے روز کرونا وائرس کے 1500 معاملات سامنے آئے تھے اور اس کے بعد سے ہی اسپین، اٹلی کے بعد یورپ کا کرونا سے متاثر ہونے ولا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے، مزید یہ کہ مجموعی طورپر اسپین میں اب تک کرونا کے 5700 معاملات سامنے آچکے ہیں جن میں 183 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details