اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسپین میں کورونا کے 141 نئے کیس، ایک اور مریض کی موت - کووڈ 19

وزارت صحت کے مطابق نئے متاثرہ مریضوں میں میڈرڈ سے 55، ایرغون خطے میں 33 اور کیٹلونیا میں 25 افراد کووڈ 19 پازیٹو پائے گئے ہیں۔

SPAIN REPORTS 141 NEWS CASES OF CORONA, ONE DEATH
اسپین میں کورونا کے 141 نئے کیس، ایک اور مریض کی موت

By

Published : Jun 22, 2020, 12:41 PM IST

اسپین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 141 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے ایک اور مریض کی موت ہوگئی ہے۔

اتوار کے روز وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کووڈ 19 سے اب تک 28323 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 246272 افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق نئے متاثرہ مریضوں میں میڈرڈ سے 55، ایرغون خطے میں 33 اور کیٹلونیا میں 25 افراد کووڈ 19 پازیٹو پائے گئے ہیں۔

اتوار کے روز اسپین میں ٹریفک معمول پر رہا اور لوگوں کو آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور یورپی ممالک سے لوگوں کے آنے کے لئے سرحد کھول دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details