اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسپین میں کورونا کے 922 نئے کیسز کی تصدیق

اسپین میں جمعہ کے روز عالمی وبا کورونا وائرس کے 922 نئے ریکارڈ کیے گئے، یہ 8 مئی کے بعد سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

By

Published : Jul 25, 2020, 2:22 PM IST

اسپین میں کورونا کے 922 نئے کیسز کی تصدیق
اسپین میں کورونا کے 922 نئے کیسز کی تصدیق

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کیسز آراگون (298 )میں پائے گئے ، اس کے بعد کاتالونیہ میں( 133 ) اور میڈرڈ میں (107 )کیسز ملے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ 21 جون سے پابندیوں میں نرمی کے بعد 369 مختلف مقامات پر کورونا کیسز درج کیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کے کوآرڈینیشن سینٹر کی کوآرڈینیٹر ماریہ جوز سئیرا نے بتایا کہ رجسٹرڈ 70 کیسز میں بیک وقت دس یا کم افراد متاثر ہوئے ہیں اور زیادہ تر معاملات مزدور طبقے میں پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آراگون میں پھلوں کے خریدار کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور لوگوں کو ڈسکو اور باروں کی سیر کرنے کے سبب کرونا پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے متاثرہ علاقوں میں بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

اگرچہ ملک میں کورونا کے کیسز میں قدرے اضافہ ہوا ہے ، لیکن یہ خوشی کی بات ہے کہ اموات کی شرح بہت کم ہے اور گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دس افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details