اردو

urdu

خلا میں پہلی فلم کی شوٹنگ کا سامان آئی ایس ایس پہنچا

By

Published : Jul 2, 2021, 6:34 PM IST

دستاویز کے مطابق ڈیوائس کا وزن تقریباً 13.75 کلوگرام ہے۔

space first film shooting equipment reached iss
space first film shooting equipment reached iss

خلا میں بننے والی پہلی فلم 'چیلنج' کے لیے روس میں تیار کارگو خلائی جہاز ایم ایس 17 نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کو سامان پہنچا دیا ہے۔

اس بارے میں اطلاع روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کی دستاویزات میں دی گئی ہے جو اسپوتنک نے حاصل کی تھی۔

خلائی کارگو بدھ کے روز قزاقستان کے بائیکونور کاسمڈرووم سے سویوز -2.11 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور جمعہ کی صبح آئی ایس ایس (انٹر نیشنل اسپیس اسٹیشن) پر اترا۔ دستاویز کے مطابق ڈیوائس کا وزن تقریباً 13.75 کلوگرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ

روس کاسموس نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ سویوز ایم ایس -19 خلائی جہاز اکتوبر کے شروع میں اپنا 66 واں مشن آئی ایس ایس کو بھیجے گا، اس فلم کی شوٹنگ کے لئے روسی کاسمیٹ انٹون شکیپلوروف، اداکارہ یولیا پیرسیلڈ اور ہدایتکار کلیم شپینکو بھی شامل ہوں گے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details