روس اور یوکرین کے درمیان 12 روزہ طویل جنگ Russia-Ukraine War کی وجہ سے پوری دنیا میں کشیدگی ہے۔
روسی افواج نے یوکرین کے وسطی، شمالی اور جنوبی حصوں میں واقع شہروں میں گولہ باری تیز کر دی ہے۔ یوکرین کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ اس گولہ باری کی وجہ سے وہاں پھنسے شہریوں کو بچانے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے۔
وہیں پوپ فرانسس نے بھی یوکرین اور روس کے درمیان جنگ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین میں امن بحال کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ یوکرین میں اس وقت خون اور آنسوؤں کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ صرف فوجی آپریشن نہیں ہے بلکہ یہ ایک جنگ ہے جو موت، تباہی اور غربت لا رہی ہے۔