روس اور یوکرین کے مذاکرات کاروں نے جنگ بندی اور روسی افواج کے انخلاء سمیت 15 نکاتی مسودے کے معاہدے پر اہم پیش رفت کی ہے۔
فنانشیئل ٹائمز نے روس-یوکرین مذاکرات میں شامل تین نامعلوم اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اگر کیف ناٹو کی رکنیت کے عزائم کو ترک کر دیتا ہے اور اپنی مسلح افواج کو سرحدوں سے ہٹانا قبول کر لیتا ہے تو یہ معاہدہ نافذ ہو جائے گا۔
دی کیو انڈیپنڈنٹ کے مطابق، مجوزہ معاہدے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ یوکرین غیر ملکی فوجی اڈوں کی میزبانی نہ کرے اور اپنے اتحادیوں جیسے کہ امریکا، برطانیہ اور ترکی سے سیکیورٹی کی ضمانتیں وصول کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف ٹی نے لکھا ہے کہ کیف کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے امن کے قیام اور بحران کے حل کے عزم پر شک ہے۔