اردو

urdu

ETV Bharat / international

آذربائیجان کے شہر گانجا پر حملے کا منظر - Shelling aftermath in Azerbaijan

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ارمینیا پر الزام لگایا کہ وہ آزربائیجان کے متنازع علاقے سے دور والے علاقوں میں حملہ کرتا ہے، جس کے سبب متنازع خطے میں تصادم کی حد توسیع ہوتی ہے۔

sfd
fds

By

Published : Oct 5, 2020, 3:45 AM IST

ارمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ کا سلسلہ گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ آذربائیجان نے اتوار کے روز ارمینیا پر اپنے دوسرے سب سے بڑے شہر گانجا پر گولہ باری کرنے کا الزام عائد کیا۔

ویڈیو

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ارمینیا پر الزام لگایا کہ وہ آزربائیجان کے متنازع علاقے سے دور والے علاقوں میں حملہ کرتا ہے، جس کے سبب متنازع خطے میں تصادم کی حد توسیع ہوتی ہے۔

ارمینیا کی وزارت دفاع نے ان الزامات کی تردید کی ہے، جبکہ ناگورنو قرہباخ کے عہدیداروں نے گانجا پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جہاں متعدد گھر تباہ ہوئے ہیں۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

گانجا ہوائی اڈہ آذربائیجان کا فضائی دفاع کا اڈہ ہے۔ آذربائیجان کے اندر واقع اور مقامی نسلی ارمینیائی فوج کے کنٹرول والے اس خطے میں 27 ستمبر کو لڑائی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سنہ 1994 میں جنگ کے خاتمے کے بعد ناگورنو قرہباخ اور آس پاس کے علاقوں میں اس وقت بدترین صورتحال ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details