جرمنی کے اوبیرہاسین میں ایک حملہ آور نے چار افراد کو چھرا گھونپ کر زخمی کر دیا۔
جرمنی میں چاقو زنی کے دوران متعدد زخمی
جرمنی میں پیش آئے چاقو زنی کے حادثے نے ملک کے سکیوریٹی فورسز کے کان کھڑے کر دیے ہیں۔ حالانکہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ کیوں اور کس نے کیا ہے۔
dsf
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک نامعلوم شخص نے لوگوں پر چھرے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ان میں ایک کی حالت نازک بتائ گئی ہے۔
پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردی سے اس واقعہ کی وابستگی کے کوئی ثبوت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی حقیقی وجوہات ہنوز نامعلوم ہیں لیکن اس کی وجہ خاندانی تنازعہ ممکن ہے۔