اردو

urdu

ETV Bharat / international

Omicron Cases in Europe: یوروپ میں سال کے پہلے ہفتہ میں اومیکرون کے ستر لاکھ سے زائد کیسز - یوروپ میں کورونا کیسز

عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے ڈائریکٹر ہینس کلوگ کے مطابق رواں سال کے پہلے ہفتے میں یوروپ میں 70 لاکھ سے زائد اومیکرون کے کیسز Omicron Cases in Europe رپورٹ ہوئے۔

Seven million new omicron COVID cases in Europe last week says WHO
یوروپ میں سال کے پہلے ہفتہ میں اومیکرون کے ستر لاکھ سے زائد کیسز

By

Published : Jan 12, 2022, 8:34 PM IST

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یوروپ کے لیے کورونا کی نئی قسم اومیکرون Omicron Cases in Europe سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے ڈائریکٹر ہینس کلوگ کے مطابق رواں سال کے پہلے ہفتے میں یوروپ بھر میں 70 لاکھ سے زائد اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یوروپ میں دو ہفتوں میں کورونا کیسز کی تعداد دو گنا بڑھی ہے، تازہ اعداد و شمار کے مطابق اومیکرون تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کے داخلہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Coronavirus Variant Deltacron: اومیکرون کے بعد ایک اور نئے کورونا ویریئنٹ ڈیلٹاکرون کی دستک

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ یوروپ کی 50 فیصد سے زائد آبادی کے اگلے 6 سے 8 ہفتوں میں اومیکرون سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 31 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 55 لاکھ 12ہزار سے زائد ہوگئیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 26 کروڑ 6 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details