انٹرنیشنل چیمبر آف میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور انڈو سربیا فلم اینڈ کلچرل فورم کے صدر ڈاکٹر سندیپ ماروا نے سربیا پر منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کہا کہ سربیا ایک ایسا ملک ہے جو ہمیشہ سے ہی امن اور مثبت سوچ کے لئے جانا جاتا ہے، لہذا ہم نے دونوں ممالک کے درمیان عوام کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے سربیا کے سفارت خانے کے اشتراک سے انڈو سربیا فلم اور ثقافتی فورم کا آغاز کیا، جو اب بہت بہتر کام کر رہا ہے۔
اس موقع پر ہندوستان میں سربیا کے سفیر سینیسا پیوک نے کہا کہ یہ ویبنار ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ سربیا سیاحت کے علاوہ تعلیم ، فلم اور ٹیلی ویژن کے کاروبار، اسپورٹ، آرٹس اور ثقافت کے شعبوں کے ذریعہ ہندوستان کے بہت قریب آیا ہے۔ میں ڈاکٹر سندیپ ماروا کا ہندوستان میں سربیا کی تشہیر اور حمایت کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔