اردو

urdu

ETV Bharat / international

انٹونیو گوٹریس نے روہنگیائیوں کو پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی ستائش کی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے میانمار میں مظالم کے شکار روہنگیا برادری کے لوگوں کو پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی توصیف و ستائش کی ہے۔

secretary general of the united nations antonio guterres praised bangladesh for sheltering rohingya people
انٹونیو گوٹریس نے روہنگیائیوں کو پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی ستائش کی

By

Published : Jan 31, 2021, 11:33 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے میانمار میں مظالم کے شکار روہنگیا برادری کے لوگوں کو پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی ستائش کی ہے۔


بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن کے نئے برس کے پیغام کے جواب میں مسٹر گوٹریس کے لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہے اور وہ روہنگیا بحران کے اجتماعی حل کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر جو بائیڈن کا پیر کو خارجہ پالیسی پر خطاب متوقع


خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالمومن نے اپنے خط میں روہنگیا بحران کے مستقل حل اور حوالگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے زیادہ فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔


مسٹر گوٹریس نے اقوام متحدہ کی توقعات کی حمایت کرنے پر بنگلہ دیش کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور میانمار میں اپنے خصوصی ایلچی کے ساتھ بنگلہ دیش سے روہنگیا بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی امداد بڑھانے کے لیے جاری تعاون پر زور دیا۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details