برطانوی حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اسکولوں کا کھولا جانا بھی شامل تھا،۔کچھ علاقوں میں مقامی انتظامیہ اور ٹیچرز یونین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کی وجہ سے بہت کم تعداد میں بچوں کو اسکول آنے کا موقع دیا گیا ہے۔
برطانوی ادارہ نے مختلف علاقوں کے سروے کی بنیاد پر رپورٹ کیا ہے کہ بہت سے والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کی وجہ سے حاضری 46 سے 50 فیصد کم رہی جبکہ 25 فیصد ٹیچرز اپنی یا اہل خانہ کے بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکول نہیں پہنچے۔