اردو

urdu

ETV Bharat / international

سانٹا کی طرف سے سب کو 'میری کرسمس' - کرسمس کی مبارکباد پیش کی

فن لینڈ کے روونیمی میں واقع اپنے آبائی شہر سے سانٹا کلاز نے دنیا بھر میں اپنے سالانہ سفر پر جانے سے قبل ہی عوام کے لئے کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

Santa wishes everyone a merry Christmas
Santa wishes everyone a merry Christmas

By

Published : Dec 25, 2020, 10:01 AM IST

Updated : Dec 25, 2020, 11:00 AM IST

سانٹا کلاز نے پوری دنیا کے لوگوں سے ورچوئل طور پر خطاب کیا اور دنیا بھر میں اپنے سالانہ سفر پر جانے سے قبل عوام کے نام کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

آرکٹک سرکل کے فینیش لاپ لینڈ میں واقع اپنے آبائی شہر روونیمی سے انہوں نے لوگوں کو اپنے پیاروں کے بارے میں سوچنے اور راحت اور دوستی کے لیے وقت نکالنے کی تلقین کی۔

سب کو مییری کرسمس

انہوں نے کہا کہ بہت سے بچوں نے انہیں بتایا کہ وبائی بیماری ان کے لئے پریشان کن رہی ہے۔

سانٹا نے کہا کہ 'کھلونوں اور ٹیکنالوجی کے متعلق تحفوں کے ساتھ ساتھ والدین کے ساتھ مل کر میری کرسمس منائیں'۔

سانٹا کلاز کا اصل گھر فنینیش لیپ لینڈ میں پراسرار کوروتونتوری ("ایئر فیل") میں ہے چونکہ عین مطابق محل وقوع ایک راز ہے جس کا انتخاب صرف کچھ منتخب لوگوں کے لئے ہوتا ہے، اس لئے انہوں نے 1985 میں لیپ لینڈ کے دارالحکومت، روونیمی میں دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے
کسانوں نے حکومت کے مذاکرات کی تجویز مسترد کی

رووانیمی کو سنہ 2010 میں سرکاری آبائی شہر سانٹا کلاز کا درجہ ملا تھا۔

Last Updated : Dec 25, 2020, 11:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details