اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسپوتنک وی ٹیکہ کورونا کی نئی شکل کے خلاف انتہائی موثر - Sputnik V vaccine highly effective against new virus variant

اسپوتنک وی کورونا کے ڈیلٹا فارم سے بھی نمٹ سکتا ہے۔

Sputnik V
Sputnik V

By

Published : Jun 22, 2021, 6:53 PM IST

روس میں بنا اسپوتنک وی ٹیکہ کورونا کے سنگین اورخطرناک معاملات کے خلاف صد فیصد حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔

گامالیہ ریسرچ سنٹر کی لیبارٹری کے سربراہ ولادی میر گوشین نے منگل کو یہ یقین دہانی کرائی کہ روس کا اسپوتنک-وی ٹیکہ کورونا کے نئی شکلوں کے لئے بھی کارگر ثابت ہواہے۔

گوشین نے سولووائیو لائیو یوٹیوب شو میں کہا کہ ’’اسپوتنک -وی کورونا کے ڈیلٹا فارم سےبھی نمٹ سکتا ہے۔ یہ ٹیکہ ابھی بھی انتہائی موثر ہے اورکورونا کے خلاف سنگین اورمہلک معاملات کے خلاف نمٹنے میں صد فیصد حفاظت کی گارنٹی دیتا ہے۔

کورونا کے اس ٹیکے کو تیارکرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپوتنک-وی چھ ماہ کی مدت کے دوران حفاظت کی گارنٹی دیتا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details