اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: یوکرین میں گولہ باری کی زد میں آنے سے روسی صحافی ہلاک - russia ukraine conflicts

یوکرین میں روسی صحافی اوکسانا باؤلینا کی روسی فوجیوں کی گولہ باری کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل یوکرین پر روسی حملے کے دوران ہلاک ہونے والے دیگر صحافیوں میں ایک امریکی ویڈیو گرافر، ایک فرانسیسی-آئرش کیمرہ مین اور یوکرین کا ایک پروڈیوسر شامل ہیں۔ Russian journalist killed in Ukraine

Russian journalist Oksana Baulina killed in Ukraine shelling
یوکرین میں گولہ باری کی زد میں آنے سے روسی صحافی ہلاک

By

Published : Mar 24, 2022, 5:00 PM IST

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک روسی صحافی اوکسانا باؤلینا اس وقت ہلاک ہوگئی، جب وہ روسی فوجیوں کی جانب سے یوکرین کے رہائشی محلے پر کی گئی گولہ باری سے ہونے والی تباہی کو کور کر ہی تھی۔ ذرائع کے مطابق اوکسانا باؤلینا کیف کے پوڈیل ضلع میں ایک ادارتی اسائنمنٹ کے دوران بمباری کے دوران ہلاک ہو گئی۔ اس کے علاوہ روسی صحافی کے ساتھ دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔Russian journalist killed in Ukraine

یوکرائنی صحافیوں کی یونین کے سربراہ سرگی ٹومیلینکو نے فیس بک پر ایک بیان میں باؤلینا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گولہ باری کے بعد کی رپورٹنگ کر رہی تھیں جب وہ تازہ گولی باری کا نشانہ بنی۔اس سے قبل بدھ کے روز ٹومیلینکو کے گروپ نے کہا تھا کہ محصور جنوبی شہر ماریوپول میں ایک مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن کا کیمرہ مین بھی ہلاک ہو گیا ہے۔یوکرین پر روسی حملے کے دوران ہلاک ہونے والے دیگر صحافیوں میں ایک امریکی ویڈیو گرافر، ایک فرانسیسی-آئرش کیمرہ مین اور یوکرین کا ایک پروڈیوسر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

American Journalist Shot Dead In Ukraine: یوکرین میں روسی گولہ باری کے درمیان ایک امریکی صحافی ہلاک

یوکرین پر روسی حملے کو چار ہفتے گزر چکے ہیں۔ آج جنگ کا 29واں دن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یوکرین کے فوجی روسی فوجیوں کے سامنے کھڑے ہیں۔ یوکرین کے مختلف علاقوں میں لاتعداد لاشیں پڑی ہیں، جنگ دوسرے مہینے میں داخل ہو رہی ہے، لیکن کیف کی فتح کے لیے روسی منصوبے پورے نہیں ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details