اردو

urdu

ETV Bharat / international

روسی صحافی نے خود سوزی کر لی

روسی صحافی ارینا سلاوینا نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر خود سوزی کر لی۔ ایک دن پہلے ہی انہوں نے فیس بک پر روسی حکام پر اپنی موت کا الزام عائد کیا تھا۔

سفد
سفد

By

Published : Oct 4, 2020, 3:12 AM IST

روس میں ایک ویب سائٹ کی نیوز ایڈیٹر ارینا سلاوینا نے وزارتِ داخلہ کی عمارت کے سامنے نزنی نوگوروڈ کے شہر میں خود سوزی کر لی۔

اس سے قبل ارینا نے فیس بک پر لکھا تھا کہ' میں چاہتی ہوں آپ میری موت کے لیے روسی فیڈریشن کو مورد الزام ٹھہرائیں'۔

سلاوینا نے کہا تھا کہ پولیس نے جمہوریت کے حامی گروپ اوپن رشیہ سے متعلق مواد کی تلاش میں ان کے فلیٹ کی تلاشی لی اور ان کا کمپیوٹر و ڈیٹا ضبط کر لیا۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ارینا سلاوینا کی موت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم فلیٹ کی تلاشی سے متعلق صحافی کے دعوے سے انکار کیا ہے۔

جلتے ویڈیو میں ایک شخص آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن خاتون اس شخص کو خود سے دور کرتے ہوئے بینچ سے اٹھ کھڑی ہو جاتی ہے۔ اور بالآخر وہ زمین پر گر جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ روس میں میڈیا اور انٹرنیٹ قوانین پر سختی کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت اپنے ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے ان قوانین کا استعمال کرسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details