یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی قصبہ پر روسی فوج کی بمباری سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کر رکھا ہے جب کہ روس نے یوکرین کے شہر ماریو پول پر دوبارہ حملے بھی شروع کر دیئے ہیں۔
ماریو پول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں روسی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کا انخلا ملتوی کر دیا گیا ہے۔