روس میں کورونا وائرس ویکسین 'اسپوتنک وی' کے پروڈکشن کی تعداد جلد ہی 20 لاکھ پہنچنے کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ روس کی وزارت صنعت و تجارت نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا کہ' مستقبل قریب میں 'اسپوتنک وی' ویکسین کی خوراک 20 لاکھ تک پہنچنے کے بعد ملک میں ٹیکہ کاری مہم کے جلد شروع کی جائے گی۔
روس : جلد ہی بڑے پیمانے پرکورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہوگا - 'اسپوتنک وی' کے پروڈکشن
روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے کہا کہ اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کے خلاف اجتماعی ٹیکہ کاری مہم شروع کی جائیں۔
روس : جلد ہی بڑے پیمانے پرکورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہوگا
مزید پڑھیں:
آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی: مودی
ماسکو کے میئر سرگیئی سوبیانِن نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز ماسکو میں ٹیکہ کاری کے اسٹیشن کھلیں گے۔ صحت اہلکار، سماجی کارکن اور اساتذہ کو سب سے پہلے ویکسین دی جائے گی۔