اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روسی حملے سے یوکرین لرز اٹھا

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آج ساتواں دن ہے Russian Invasion Ukraine اور روس کے حملوں سے خارکیف دہل گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی روسی فوج کا 40 میل کا قافلہ کیف کے قریب پہنچ گیا ہے۔

روسی حملے سے یوکرین لرز اٹھا
روسی حملے سے یوکرین لرز اٹھا

By

Published : Mar 2, 2022, 2:28 PM IST

روسی فوج نے کہا کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں انتظامی عمارتوں پر حملہ کرے گی۔ اس لیے فوج نے قریبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

ساتھ ہی جنگ کو روکنے کے لیے جاری مذاکرات صرف مزید دور کے مذاکرات کے پر ختم ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو سکتا ہے۔

اس دوران آج یوکرین کے شہر خارکیف میں زور دار بم دھماکوں کی آواز مسلسل سنی جا رہی ہے۔ میزائلوں اور بم دھماکوں کی آواز نے علاقے کی خاموشی کو مزید خوفناک بنا دیا ہے۔ کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے۔ سڑکیں ملبے میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

بتا دیں کہ روسی فوج نے خارکیف کے مرکزی چوک فریڈم اسکوائر اور یوکرین کے دوسرے بڑے شہر کے دیگر ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ معلومات کے مطابق آج پھر یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہو گا۔ روسی فوجی خارکیف میں داخل ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details