اردو

urdu

Russia Ukraine war: روس نے یوکرین میں ہائپرسونک میزائل کا استعمال کیا

By

Published : Mar 19, 2022, 5:03 PM IST

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اپنے جدید ترین ہائپرسونک میزائل کنزال کو یوکرین میں حملے کے دوران استعمال کیا ہے۔ وہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملوں میں 800 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔Russia Ukraine war

Russia Ukraine war, Russia reports 1st use of hypersonic missile during war
روس نے یوکرین میں ہائپرسونک میزائل کا استعمال کیا

روسی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے جدید ترین ہائپرسونک میزائل کنزال کو پہلی بار یوکرین میں اپنے حملے کے دوران لڑائی میں استعمال کیا۔Russia Ukraine war

روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ ہائپر سونک میزائلوں نے مغربی ایوانو فرینکیوسک کے علاقے میں یوکرینی فوجیوں کے میزائل اور گولہ بارود کو ذخیرہ کرنے والے زیر زمین گودام کو تباہ کر دیا۔ Russia use of hypersonic missile

کوناشینکوف نے یہ بھی کہا کہ روسی افواج نے بحیرہ اسود کی بندرگاہ اوڈیسا کے قریب یوکرین کی فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اینٹی شپ میزائل سسٹم باشن Bastion کا استعمال کیا۔

روس نے پہلی بار یہ ہتھیار 2016 میں شام میں اپنی فوجی مہم کے دوران استعمال کیا تھا۔

وہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے میں اب تک 800 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہے۔casualty in russia ukraine war

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine war: روس یوکرین کے ماریوپول شہر پر روزانہ 50 سے 100 میزائل داغتا ہے

انسانی حقوق دفتر کے مطابق شہریوں کی ہلاکتیں زیادہ تر فضائی حملوں، راکٹ اور میزائل شیلنگ سے ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 24 فروری سے یوکرین میں شروع ہونے والے روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جنگ زدہ علاقوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی درست تعداد بتانا مشکل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details