اردو

urdu

ETV Bharat / international

Attacks on Russian Diplomatic Missions: یورپی ممالک میں روسی سفارتی مشنز پر حملے

حکام کے مطابق سفارت خانے کے دروازے سے ٹرک ٹکرانے کے بعد ایک فرد کو گرفتار کر کے رتھفرنھم گارڈا سٹیشن لے جایا گیا جہاں وہ فی الحال کریمنل جسٹس ایکٹ 1984 کی دفعہ 4 کے تحت زیر حراست ہے۔ Attacks on Russian diplomatic missions

یوکرین تنازع : یوروپی ممالک میں روسی سفارتی مشنز پر حملے
یوکرین تنازع : یوروپی ممالک میں روسی سفارتی مشنز پر حملے

By

Published : Mar 8, 2022, 12:55 PM IST

عالمی میڈیا کے مطابق آئرش پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کو دارالحکومت ڈبلن میں روسی سفارت خانے کے دروازے سے ٹرک کے ٹکرا جانے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ Attacks on Russian diplomatic missions

واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں دیکھا گیا کہ ٹرک سفارت خانے کے بند دروازوں سے ٹکرایا۔ truck hit the door of the Russian embassy

حکام کے مطابق سفارت خانے کے دروازے سے ٹرک ٹکرانے کے بعد ایک مرد کو گرفتار کر کے رتھفرنھم گارڈا سٹیشن لے جایا گیا جہاں وہ فی الحال کریمنل جسٹس ایکٹ 1984 کی دفعہ 4 کے تحت زیر حراست ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ سفارت خانہ حالیہ دنوں میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف مظاہروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ embassy is the center of protests

اس سے قبل جمعہ کے روز، ایک کیتھولک پادری نے قومی ریڈیو پر انٹرویو کے دوران سفارت خانے کے گیٹ پر سرخ پینٹ پھینک دیا تھا۔ Catholic priest threw red paint

دوسری جانب آئرلینڈ کی اپوزیشن رہنماؤں نے وزیر اعظم مائیکل مارٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کی وجہ سے روسی سفیر کو ملک بدر کردیں۔ Attack on Ukraine

اس کے علاوہ روس نے پیر کے روز پیرس میں اس کے سائنس اور ثقافتی مرکز پر پیٹرول بم پھینکے جانے کے بعد اپنے سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ Petrol bomb dropped on its science and cultural center in Paris

پولیس ذرائع کے مطابق پیٹرول بم عمارت پر پھینکا گیا، جس سے کم سے کم نقصان ہوا، البتہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ Russia Ukraine War

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine Conflict: ترکی، روس یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details