اردو

urdu

ETV Bharat / international

Meeting between Macron and Putin : روس یوکرین کشیدگی: میکرون اور پوتن کے درمیان ملاقات - روس یوکرین کشیدگی

پیر کو میکرون ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے ولادیمیر پوتن کے ساتھ پانچ گھنٹے تک بات چیت کی۔ منگل کو فرانسیسی رہنما نے کیف میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے بھی ملاقات کی۔

Russia-Ukraine Tensions
Russia-Ukraine Tensions

By

Published : Feb 10, 2022, 3:24 PM IST

فرانسیسی وزیر خارجہ برائے یوروپی امور کلیمنٹ بیون نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر امانوئل میکرون French President Emmanuel Macron اور روسی صدر ولادیمیر پوتن Russian President Vladimir Putin کے درمیان ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

کلیمنٹ بیون نے کہا کہ ’’ان کی (میکرون) نے ماسکو میں ولادیمیر پوتن کے ساتھ طویل بات چیت کی، جس کے نتیجے میں میرے خیال میں انہوں نے پیش رفت کی ہے۔ سب سے پہلے کشیدگی کو کم کرنے کی سمت اور حالات کو بگڑنے سے روکنے کے تناظر میں بات ہوئی ہے۔

کلیمنٹ بیون کے مطابق ملاقات میں روس ۔بیلاروس مشق پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امانوئل میکرون کو ولادیمیر پوتن کی طرف سے یہ یقین دہانی ملی کہ بیلاروس میں مشقوں کے بعد فوجی اپنے مستقل اڈوں پر واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ’’ولادیمیر پوتن پرعزم ہیں کہ بیلاروس میں فوجی مشقوں کے بعد جہاں ہزاروں فوجی تعینات ہیں، فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے گا۔ یہ 10 اور 20 فروری کے درمیان 10 دن تک جاری رہنا چاہئے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ پیر کو میکرون ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے ولادیمیر پوتن کے ساتھ پانچ گھنٹے تک بات چیت کی۔ منگل کو فرانسیسی رہنما نے کیف میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے بھی ملاقات کی۔

کیف اور مغربی ریاستوں نے حال ہی میں یوکرین کی سرحدوں کے قریب روس کی جانب سے ’جارحانہ کارروائیوں‘ میں مبینہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، حالانکہ روس نے بارہا ایسے الزامات کی تردید کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details