اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine Tension: یورپی یونین نے روس یوکرین کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی - روس یوکرین کشیدگی

جرمنی، فرانس اور پولینڈ کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کرکے روس سے یوکرینی سرحد پر کشیدگی Russia Ukraine Tension کم کرنے اور یورپی جزیرے میں سکیورٹی پر مثبت بات چیت میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

Russia-Ukraine Tension, EU calls on Russia, Ukraine to ease tensions
یورپی یونین نے روس یوکرین کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی

By

Published : Feb 9, 2022, 9:03 PM IST

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ویمار سہ فریقی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان کے مطابق جرمنی، فرانس اور پولینڈ کے رہنماؤں بالترتیب: اولاف اسکولز، ایمانوئل میکروں اور آندریز ڈوڈا نے روس سے یوکرین کی سرحدوں پر کشیدگی Russia Ukraine Tension کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے، ’’ملکوں کے سربراہان اور حکومت نے روس سے یوکرینی سرحد پر کشیدگی کم کرنے اور یورپی جزیرے میں سکیورٹی پر ایک مثبت بات چیت میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کے خلاف روسی فوجی حملے کے شدید نتائج ہوں گے۔‘‘

تینوں افواج نے یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russias Ukraine Tension: امریکی جنرل کا دعویٰ، یوکرین پر حملے سے مغربی ایشیا متاثر ہوسکتا ہے

کیف اور مغربی ریاستوں نے حال میں یوکرین کی سرحدوں کے پاس روس کے ذریعہ جارحانہ کارروائی میں مبینہ سبقت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوو نے کہا کہ روس اپنے علاقے میں فوجیوں کو منتقل کررہا ہے۔ ان کے مطابق اس سے کسی کو خطرہ نہیں ہے اور کسی کو فکر نہیں کرنی چاہئے۔

روس مسلسل مغرب اور یوکرین کے جارحانہ کارروائی والے الزامات کی تردید کر رہا ہے، اس سلسلے میں اس نے وضاحت کی ہے کہ یہ کسی کو ڈرانے اور حملہ کرنے کے لیے نہیں ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details