روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومن نے کہا ہے کہ روسی ہتھیاروں کے اہم درآمدکار اور مصر سمیت کئی ملکوں کے کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے سے ہتھیاروں کی فراہمی میں کمی آنے کا امکان ہے۔
مسٹر فومن نےکہا کہ ’بدقسمتی سے روس کے فوجی تکنیکی تعاون کے شعبہ کے اہم ممالک الجزائر، مصر، بھارت، چین وغیرہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ دو برسوں میں عالمی فوجی اخراجات میں 8 فیصد اور فوجی ساز و سامان کی درآمدات میں چار فیصد کی کمی آئے گی‘۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: لوگوں کو جنوری میں ملے گی آکسفورڈ کی ویکسین