اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine Talks: 'روس، یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے تیار' - روس یوکرین مذاکرات

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی حکام یوکرین کے ساتھ بات چیت کے دوسرے دور کے لیے تیار ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یوکرین کے حکام مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔Russia Ukraine Talks

russia says its ready for more talks today
روس، یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے تیار ہے

By

Published : Mar 2, 2022, 6:18 PM IST

روس نے بدھ کو کہا کہ وہ یوکرینی حکام کے ساتھ جنگ بندی کے بارے میں بات چیت Russia Ukraine Talks دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ "آج شام کے وقت ہمارا وفد یوکرین کے مذاکرات کاروں کا انتظار کرنے کے لیے وہاں موجود ہوگا۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بات چیت کہاں ہو سکتی ہے۔ یوکرینی حکام کی جانب سے ان کے منصوبوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

وہیں یوکرینی صدر زیلنسکی نے منگل کے روز کہا تھا کہ مزید بات چیت کے لیے پہلے روس کو یوکرین کے شہروں پر بمباری بند کرنی چاہیے۔Russia Ukraine Tension

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine Talks: بیلاروس سرحد پر یوکرین روس کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم

قابل ذکر ہے کہ روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کا پہلا دور گذشتہ پیر کو بیلاروس-یوکرین سرحد کے قریب منعقد ہوا تھا جس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، حالانکہ دونوں فریق نے دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے حملے جاری رکھ کر اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کر رہا ہے۔

وہیں یہ بھی خبر آرہی ہے کہ روسی صدر پوتن یوکرین کے معزول صدر وکٹریا نوو کووچ کو دوبارہ یوکرین کا صدر بنانا چاہتے ہیں، جن کو 2014 میں صدر کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details