اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روس نے بی بی سی سمیت متعدد میڈیا ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی - Russia restricts access to BBC

روس نے بی بی سی کی ویب سائٹس، آزاد نیوز ویب سائٹ میڈوزا، جرمن براڈکاسٹر ڈوئچے ویلے اور امریکی فنڈ سے چلنے والے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی، سووبوڈا کی روسی زبان کی ویب سائٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔Russia Ukraine War

Russia restricts access to several media websites, including the BBC
روس نے بی بی سی سمیت متعدد میڈیا ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی

By

Published : Mar 5, 2022, 7:36 PM IST

روس کے میڈیا واچ ڈاگ نے جمعہ کو بتایا کہ اس نے روس کے یوکرین پر حملے کے ایک ہفتے بعد انٹرنیٹ پر کنٹرول سخت کرتے ہوئے بی بی سی سمیت متعدد آزاد میڈیا ویب سائٹس تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔Russia Ukraine War

ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹرز کی جانب سے درخواست ملنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے، جس میں بی بی سی کی ویب سائٹس، آزاد نیوز ویب سائٹ میڈوزا، جرمن براڈکاسٹر ڈوئچے ویلے، اور امریکی فنڈ سے چلنے والے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی، سووبوڈا کی روسی زبان کی ویب سائٹ تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔Russia restricts access to several media websites

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ماسکو کا مؤقف ہے کہ برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے روس مخالف نظریہ پیش کر رہا ہے، تاہم مغربی حکومتیں اس دعوے کو مسترد کر رہی ہیں اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روسی چینل کے ملازمین لائیو شو کے دوران مستعفی

وہیں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ان خبر رساں اداروں کے خلاف ایک بل پر دستخط کیے ہیں جس میں روس کے خلاف اپنی فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر 15 سال تک قید کی سزا کی تجویز ہے۔

اسی کے پیش نظر امریکی میڈیا ادارے بلومبرگ نیوز نے عارضی طور پر اپنے صحافیوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں کام نہ کریں۔

میڈیا آؤٹ لیٹ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ بلومبرگ نیوز روس میں اپنے صحافیوں کے کام کو عارضی طور پر معطل کر دے گا کیونکہ صدر ولادیمیر پوتن نے ملک میں آزادانہ رپورٹنگ کو جرم قرار دینے والے قانون پر دستخط کیے ہیں۔

کارپوریٹ کی ملکیت والے آؤٹ لیٹ سی این این اور یو کے حکومت کے فنڈڈ آؤٹ لیٹ بی بی سی نے بھی اسی طرح کے اعلانات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Facebook bans Russian ads: فیسبک نے روس کے سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

سی این این نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ روس میں نشریات کو روک رہا ہے کیونکہ وہ "صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، جبکہ بلومبرگ نے کہا کہ وہ ملک میں خبروں کے اجتماع کو عارضی طور پر معطل کر رہا ہے۔

اس سے قبل اے بی سی، سی بی ایس نیوز اور کینیڈا کے سی بی سی/ ریڈیو-کینیڈا کے اسی طرح کے اقدامات پہلے ہی اٹھا چکے ہیں۔

بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے کہا کہ نئی قانون سازی آزاد صحافت کے عمل کو مجرم قرار دیتی ہے۔

ماسکو نے معلومات کی جنگ میں جوابی حملہ کرنے کی کوشش کی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس کے دشمن - جیسے کہ امریکہ اور یورپی یونین - روسی عوام میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گوگل نے یورپ بھر میں پلے ایپ اسٹور سے روسی میڈیا آر ٹی اور اسپوتنک سے منسلک ایپس کو بلاک کر دیا ہے، اور یوکرینی عوام کو حملوں سے بچانے کے لیے گوگل نے میپ فیچر بھی بند کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details