اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس فیفا عالمی کپ کی تیاری میں قطر کی مدد کے لیے تیار: ولادیمیر پوتن - قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی

پوتن نے جمعہ کے روز قطر نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوسف ابراہیم عبدالرحمن المالکی سے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے قطر کی تیاری اہم ہوتی جارہی ہے۔

Russia
Russia

By

Published : Jun 5, 2021, 8:33 PM IST

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سالانہ روسی بزنس پروگرام سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (ایس پی آئی ای ایف) کے موقع پر بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ روس سنہ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے قطر کو کسی بھی طرح کی مدد دینے کے لیے تیار ہے۔

پوتن نے جمعہ کے روز قطر نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوسف ابراہیم عبدالرحمن المالکی سے کہا "ورلڈ کپ کے لیے قطر کی تیاری اہم ہوتی جارہی ہے۔ میں نے قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ بات کی ہے اور میں ان مشکلات کو سمجھتا ہوں جن کا سامنا قطر کر رہا ہے۔ میرا مطلب علاقائی اور وبائی مرض سے متعلق مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی ہیں جن پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم اپنی طرف سے قطر میں اپنے دوستوں کی حمایت کرنے اور ان کو اس اہم اور عالمی انعقاد کی تیاری کرنے میں ہرمکن مدد کریں گے'۔

پوتن نے میٹنگ میں کہا، یہاں بات معاشی اور دیگر مسائل کے بارے میں ہے۔ بہت سارے معاملات ہیں جن پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details