کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ایک وفد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔Russia Ukraine Conflict
پیسکوف نے روسی خبر رساں ایجنسیوں کو بتایا کہ حکام کے دستے میں ملک کی وزارت خارجہ اور دفاع کے نمائندے شامل ہو سکتے ہیں۔
ان کا یہ تبصرہ زیلنسکی کے ایک مشیر کے مشورہ کے بعد سامنے آئے ہیں کہ کیف نیٹو کے حوالے سے غیر جانبدارانہ حیثیت اختیار کرتے ہوئے ماسکو کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ ماسکو صرف اس وقت کیف کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہو گا جب یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے گی۔