اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روسی فوج نے خارکیف میں گیس پائپ لائن کو تباہ کیا، ماحولیاتی تباہی کا خدشہ - Russia Attacks Ukraine

روسی فوج نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ ماحولیاتی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔Russia Ukraine War

Russia hits Ukraine gas pipeline in Kharkiv
روسی فوج نے خارکیف میں گیس پائپ لائن کو تباہ کیا، ماحولیاتی تباہی خدشہ

By

Published : Feb 27, 2022, 4:33 PM IST

Updated : Feb 27, 2022, 5:22 PM IST

یوکرین کے صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔Russia Ukraine War

اسپیشل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن پروٹیکشن کی اسٹیٹ سروس نے خبردار کیا ہے کہ دھماکہ ماحولیاتی تباہی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی کھڑکیوں کو گیلے کپڑوں کے ذریعہ بند کرلیں اور کافی مقدار میں سیال مادہ کا بطور خوراک لیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس دھماکے کا دھواں مشروم جیسا تھا، یوکرین کی اعلیٰ پراسیکیوٹر ارینا وینڈیکٹووا نے کہا کہ روسی افواج خارکیف پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں اور وہاں شدید لڑائی جاری ہے۔ تقریباً 15 لاکھ افراد کی آبادی والا خارکیف روسی سرحد سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Attacks Ukraine: یو این نے کہا، تین دنوں میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ یوکرینی ملک سے ہجرت کر چکے ہیں

یوکرین صدر زیلنسکی کے دفتر نے کہا کہ روسی افواج نے ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر، خارکیف میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے حکومت نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی کھڑکیوں کو نم کپڑے سے ڈھانپ کر دھوئیں سے خود کو محفوظ رکھیں۔زیلینسکی نے عزم کیا کہ "ہم اپنے ملک کو آزاد کرانے کے لیے جب تک ضرورت ہو لڑیں گے‘‘۔

روس نے یوکرین پر ہوائی اڈوں اور ایندھن کی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے حملوں کی ایک لہر شروع کر دی ہے جو ایک حملے کے اگلے مرحلے کے طور پر ظاہر ہوتا ہے جسے یوکرینی فوج کی شدید مزاحمت سے سست کر دیا گیا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے زیادہ تعداد میں یوکرینیوں کے لیے ہتھیاروں اور گولہ بارود فراہم کیا جارہا ہے اور ماسکو کو مزید الگ تھلگ کرنے کے لیے طاقتور پابندیاں لگائیں۔

Last Updated : Feb 27, 2022, 5:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details