روس نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرکاری ویب سائٹس کے خلاف حالیہ سائبر حملوں Cyber Attacks Against Ukraine میں اس کے (روس) کے ملوث ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ جبکہ یوکرین نے اتوار کے روز کہا کہ اس کے پاس سائبر حملے کے پیچھے روس کے ہونے کا ثبوت موجود ہیں، جس نے پچھلے ہفتے اہم سرکاری ویب سائٹوں کو ناک آؤٹ کر دیا تھا۔
روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے سی این این کو ایک انٹرویو میں کہا’’روس کا یوکرین کی سرکاری ویب سائٹس کے خلاف سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم نے روس پر ایسے الزامات سن رکھے ہیں۔ کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے اور ہم اسے روس کے خلاف ایک اور غیر ثابت شدہ الزام کا تسلسل سمجھتے ہیں۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ یوکرین بھی اپنے خراب موسم کا ذمہ دار روس کو ٹھہرا رہا ہے‘‘۔
یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نکولینکو نے جمعہ کو کہا تھا کہ وزارت اور کئی دیگر سرکاری اداروں کی ویب سائٹس کو سائبر سرگرمیوں کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کی ویب سائٹ نے بھی ذاتی ڈیٹا کے مبینہ لیک ہونے کے بارے میں ایک پیغام جاری کیا تھا۔
وہیں مائیکروسافٹ نے یوکرین کے سرکاری نیٹ ورک پر میلویئر حملے کا پردہ فاش کیا ہے