اردو

urdu

By

Published : Jun 9, 2021, 10:59 PM IST

ETV Bharat / international

روس کے پہلے خلائی جہاز کی قمری مشن پر روانگی آئندہ سال متوقع

لونا -25 روس کا پہلا قمری آزمائشی منصوبہ ہے۔ پچھلی بار روس نے 1976 میں لونا -24 لانچ کیا تھا۔

Russia
Russia

روس 45 سال کے وقفے کے بعد پہلا روسی خلائی جہاز 2022 کے اوائل میں چاند پر بھیج سکتا ہے۔ روس کی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ دمتری روگوزین نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

روسکوسموس کے سربراہ نے کہا کہ لونا -25 کی لانچنگ، اکتوبر میں شیڈول ہے، اسٹیشن کے سامان کی فراہمی اور جانچ کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔

روگوزین نے ویسٹی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ "سال کے آخر تک ہمارا لونا -25 خلائی جہاز تیار ہوجائے گا۔ یہ ہمارا پہلا لینڈر مشن ہے جو تکنیکی تیاری کے لحاظ سے اس سال کے آخر میں یا اگلے سال کے شروع میں چاند پر بھیجا جائے گا۔

لونا -25 روس کا پہلا قمری آزمائشی منصوبہ ہے۔ پچھلی بار روس نے 1976 میں لونا -24 لانچ کیا تھا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details