اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Attacks Ukraine: یوکرینی فوج کا دعویٰ، روسی فوج کو زبردست نقصان پہنچا ہے - روسی فوج کو بھاری نقصان

روس یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک سینکڑوں یوکرینیوں کی جانیں جاچکی ہیں وہیں یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اب تک روس کے 14 طیارے، 8 ہیلی کاپٹر، 102 ٹینک، 536 بی بی ایم، 15 ہیوی مشین گنیں اور ایک بی یو کے میزائل کو برباد کرچکے ہیں۔Russia Attacks Ukraine

Russia faces heavy losses as it attacks Ukraine says Ukrainian army
یوکرینی فوج کا دعویٰ، روسی فوج کو زبردست نقصان پہنچا ہے

By

Published : Feb 26, 2022, 10:48 PM IST

یوکرینی فوج نے بتایا کہ روس کو جمعرات سے اب تک 14 طیارے، 8 ہیلی کاپٹر، 102 ٹینک، 536 بی بی ایم، 15 ہیوی مشین گنیں اور ایک بی یو کے میزائل کا نقصان ہوا ہے۔ حالانکہ یوکرینی فوج نے یہ بھی بتایا کہ روسی فوج نے کیف میں تیزی سے پیش قدمی کی ہے۔Russia Attacks Ukraine

یوکرین کی مسلح افواج نے ہفتہ کو بتایا کہ روس کے 3,500 سے زیادہ فوجی مارے گئے ہیں۔

روسی صدر کی جانب سے جمعرات کی صبح 5 بجے (مقامی وقت) پر حملے کا اعلان کرنے کے بعد ولادیمیر پوتن کے 200 کے قریب فوجیوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

روس نے یوکرین کی سرحد سے متصل علاقوں میں ریزرو یونٹس کو دوبارہ تعینات کرنا شروع کر دیا ہے اور ہوائی اڈوں، فوجی ڈپووں اور عام شہریوں پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فضائی حملوں میں سمی، پولٹاوا، ماریوپول اور کیف کو نشانہ بنایا گیا جس میں پوری رات شدید لڑائی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Attacks Ukraine: یوکرینی وزیر صحت کا دعویٰ، اب تک تقریبا دو سو شہری ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں

بحیرہ اسود سے روس نے یوکرین پر بحری جہاز سے کروز میزائل داغے۔ روس نے فضائی حملہ بیلاروس اور مقبوضہ کریمیا سے بھی کیا گیا ہے۔

دی کیو انڈیپنڈنٹ ڈاٹ کام نے رپورٹ میں بتایا کہ مشرقی ملٹری ڈسٹرکٹ کی 35 ویں آل ملٹری آرمی کی بٹالین موزیر میں قائم ہیں اور یوکرین کی سرزمین پر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

یوکرین کی مسلح افواج کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں ٹینک شمس کے علاقے میں موجود ہیں اور بی ایم-21 گراڈ راکٹ لانچر کوسیوشینا اور سمی اوبلاست علاقے میں رکھے گئے ہیں۔

وہیں یوکرین کے وزیر صحت وکٹر لیاشکو نے ہفتہ کو بتایا کہ روسی حملے میں اب تک تین بچوں سمیت 198 شہری مارے جا چکے ہیں۔فیس بک پر ایک پوسٹ میں لیاشکو نے بتایا کہ "تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں 3 بچوں سمیت 198 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور33 بچوں سمیت 1,115 افراد زخمی ہوئے ہیں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details