روس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک فوجی اسپتال پر ہوئے حالیہ حملے پر ملک میں داعش کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ’افغانستان کے خطے سے آنے والی دہشت گردی اور منشیات کے خطرے کے ساتھ ہی وہاں کی موجودہ صورتحال اب بھی ہمارے لیے سنگین مسئلہ ہے۔ میں افسوس کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی حالات نہیں بدلے ہیں‘۔
انہوں نے افغانستان میں امریکی اڈوں کے ممکنہ قیام پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ امارت اسلامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی کو افغانستان کی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔