اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں روسی نمائندے اینڈری بیلوسوف نے کہا کہ روس نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ (آکس) کے مابین سیکورٹی معاہدہ پر چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے اراکین کی طرف سے ظاہر کی تشویش شیئر کی ہے اور اسے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
بیلوسوف نے کہا کہ ہم نے یو این کمیٹی میں چین کی طرف سے ظاہر کی گئیں تشویش شیئر کی ہے۔ آسیان ممالک کی طرف سے آکس پر کافی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ سہ رخی تکنیکی شراکت داری علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ مثال کے طور پر انڈونیشیا اور ملائشیا نے کہا ہے کہ اس اقدام کے سے علاقہ میں ہتھیاروں کی ذخیرہ اندوزی کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔