ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے روزنامہ حریت کو بتایا کہ روس اور یوکرین نازک اور اہم مسائل پر ایک معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں اور کچھ موضوعات پر تقریباً متفق ہو چکے ہیں۔Russia Ukraine Talks
ترک وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ جنگ بندی کے لیے پرامید ہیں اگر فریقین معاہدے کی جانب پیش رفت سے ایک قدم پیچھے نہ ہٹیں۔
ترکی اخبار حریت نے چاوش اوغلوکے حوالے سے کہا، ’ہم نے دیکھا کہ دونوں ہی ملک پہلے چار نکات پر تو متفق ہوگئے لیکن کچھ امور کو رہنماؤں کی سطح پر ہی حل کیے جانے کی ضرورت ہے‘۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ ترکی اس مسئلے کے حل کے لیے روس، ترکی اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے۔