اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس میں سڑک حادثہ، تین ہلاک، 12 زخمی - مرنے والوں کی تعداد 4 ہے

بس میں 26 لوگ سوار تھے جن میں دو بچے اور دو ڈرائیور شامل تھے۔ حادثے کے سبب تین لوگوں کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

road accident in russia's ryazan region leaves 3 people dead, 12 more injured
روس میں سڑک حادثہ، تین ہلاک، 12 زخمی

By

Published : Dec 25, 2020, 5:18 PM IST

روس کے ریازان علاقے میں ایک سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ۔

ہنگامی امور کی وزارت نے بتایا کہ اس حادثے کے بارے میں صبح 3 بجکر 6 منٹ پر اطلاع ملی۔ ماسکو سے وولگوگراڈ جارہی بس اسکوپن شہر کے نزدیک آر 22 روڈ وے پر وائسوکوئے بستی کے نزدیک پلٹ گئی۔

روس میں سڑک حادثہ، تین ہلاک، 12 زخمی

یہ بھی پڑھیں: تیونیسیا میں کشتی ڈوبنے سے 20 مہاجر ہلاک، متعدد لاپتہ

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ’بس میں 26 لوگ سوار تھے جن میں دو بچے اور دو ڈرائیور شامل تھے۔ حادثے کے سبب تین لوگوں کی موت اور 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں‘۔

علاقائی ہنگامی خدمات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کی فہرست میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 4 ہے۔ حادثے کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details